رحمان ملک نے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کو داعش کا ”حب“ قرار دیدیا

جمعہ 12 دسمبر 2014 12:27

رحمان ملک نے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کو داعش کا ”حب“ قرار دیدیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2014ء) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کو داعش کا ”حب“ قرار دیدیا۔نجی ٹی و ی کے مطابق رحمان ملک نے شدت پسند تنظیم داعش کو القاعدہ کی فرنچائز قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ داعش کو جنوبی پنجاب سے چلایا جارہا ہے اور گوجرانوالہ اس کا حب ہے ‘ اس کی موجودگی پورے پاکستان میں ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ شدت پسند تنظیم تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کے خاتمے کے لیے ٹاسک فورس کا قیام ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے کراچی میں پْرامن احتجاج کی اپیل بھی کی۔رحمان ملک نے حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کے فیصلے کو بھی سراہا اور کہا کہ جوڈیشل کمیشن بن جاتا تو بات یہاں تک نہ پہنچتی۔انہوں نے کہا کہ اتوار یا پیر کو سیاسی جرگہ دوبارہ بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کرے گا۔ رحمان ملک نے کہاکہ جمہوریت میں پر امن مظاہرہ کہیں بھی کیا جا سکتا ہے، اور اگر عمران خان پر امن رہیں گے تو کوئی بھی انہیں کچھ نہیں کہے گا۔میری تحریک انصاف کے کارکنان سے اپیل کہ وہ پر امن رہیں ۔

متعلقہ عنوان :