کنب تھانے کی حدودسے ایک شخص کی لاش برآمد

جمعہ 12 دسمبر 2014 12:55

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2014ء) کنب تھانے کی حدودسے ایک شخص کی لاش برآمد‘ کنب تھانے کی حدود گوٹھ وڈا بھٹی میں کھیتوں سے 50 سالہ عطا محمد شیخ کی تشدد شدہ لاش ملی ہے لاش دیکھ کر دیہاتیوں نے پولیس کو اطلاع دی‘ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردی ہے۔

(جاری ہے)

تاحال واقعہ کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا تھا اور نہ ہی ملزمان کی نشاندہی ہوسکی۔