ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں دوریاں بڑھنے لگیں
جمعہ 12 دسمبر 2014 13:11
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -12 دسمبر 2014ء )بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور انکے شوہر و سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک کے مابین ازدواجی تعلقات مصیبت میں ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ اور شعیب کی شاد ی اس وقت برے دور سے گزر رہی ہے اور ثانیہ نے اپنے میچز کے دوران شادی کی انگوٹھی کی بجائے کوئی اور انگوٹھی پہننا شروع کر دی ہے ۔
ثانیہ مرزا آج کل بالی ووڈ اداکار رانا کے بہت قریب ہیں تاہم ان کے والد عمران مرزا اس قسم کی افواہوں کو مستر د کر دیا ہے ۔(جاری ہے)
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے مابین تعلقات میں سرد مہری کی افواہوں کو اس وقت تقویت ملی جب ثانیہ مرزا نے اقوام متحدہ کی جانب سے خیر سگالی کا سفیر مقرر کیے جانے پر اپنے والدین اور عزیزو اقارب کو اپنے لیے خاص قرار دیا تاہم حیرت انگیز طور پر اس لسٹ میں شعیب ملک کا نام کہیں شامل نہیں تھا ۔
اس سے قبل بھی میڈیا میں دونوں سٹارز کے تعلقات کے بارے میں افواہیں گرم تھیں تاہم ثانیہ مرزا نے سیالکوٹ آکر اپنے سسرال میں ایک ہفتہ گزارنے کے بعد ایسی افواہوں کو مسترد کر دیا تھا جبکہ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ان کا اپنی اہلیہ کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے ، ایسی خبریں صرف میڈیا میں سننے کو ملتی ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.