پاکستان میں بھارتی ثقافت کو فروغ دیا جارہا ہے،فردوس جمال

جمعہ 12 دسمبر 2014 14:36

پاکستان میں بھارتی ثقافت کو فروغ دیا جارہا ہے،فردوس جمال

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2014ء) اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی ڈراموں اور فلموں کے باعث ہندو ثقافت کو پرموٹ کیا جارہا ہے جس سے ہماری نوجوان نسل پر غلط اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری حکومت سے درخواست ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی ہندو ثقافت کو روکنے کے لئے بھارتی فلموں کی نمائش بھارتی ڈراموں اور مقامی ٹی وی چینلز پر بھارتی ڈراموں کو دکھانے سے منع کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایک زمانہ تھا کہ پی ٹی وی سے اردو ڈرامہ تمام صوبوں کے چینلز سے ٹیلی کاسٹ کیا جاتا تھا اب ہر صوبہ اپنی زبان کے ڈرامے سے ٹیلی کاسٹ کاررہا ہے جس سے متحد پاکستان اور دو قومی نظریہ متاثر ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام تر صورت حال پر غور کرنے کی ضرورت ہے

متعلقہ عنوان :