بھارتی اداکارہ نے ڈائریکٹر کو تھپڑ دے مارا

جمعہ 12 دسمبر 2014 17:29

بھارتی اداکارہ نے ڈائریکٹر کو تھپڑ دے مارا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر 2014ء) ’ممبئی کین ڈانس‘فلم کے میوزک کی لانچنگ تقریب میں ایک اداکارہ نے ڈائریکٹر سچندرا شرما کو تھپڑدے مارا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ممبئی میں فلم’ممبئی کین ڈانس‘کے میوزک کی لانچنگ تقریب پرسکون طریقے سے جاری تھی کہ اِسی دوران راکھی ساونت کی دوست اداکارہ سٹیج پر آئی اور ڈائریکٹر سے الجھنے کے بعد اُنہیں تھپڑدے مارا۔ خاتون اداکارہ نے موقف اپنایاکہ ڈائریکٹر سچندراشرما نے اُنہیں کچھ شرائط پر فلم میں کام دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن پورانہیں کیا۔ ڈائریکٹر کو تھپڑپڑنے کے بعد سٹیج پر موجود دیگر لوگ اور شرکاءدرمیان میں آگئے جنہوں نے بیچ بچاﺅ کرایا اور خاتون کوسٹیج سے نیچے اُتاردیا۔