جوڈیشل کمیشن، انتخابات اور نیا پاکستان نظر آرہا ہے،عمران خان
جمعہ 12 دسمبر 2014 18:37
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنےگا، نئے انتخابات ہوں گے اور نیا پاکستان بنے گا، کراچی کےعوام کی طرح لاہور کے عوام بھی ہماراساتھ دینے کےلیے تیار ہیں۔
(جاری ہے)
کراچی کے علاقے نرسری میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف پر مزید دباؤ ڈالیں گے، 15دسمبر کو لاہور آرہے ہیں، مجھے نیا پاکستان اور حقیقی جمہوریت نظر آرہی ہے، نئے پاکستان میں میرٹ اورقانون کی بالادستی ہوگی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان سے معذرت چاہتا ہوں، نئے پاکستان کا مطلب ایسے نئے حکمران ہیں جو عوام کو جوابدہ ہیں، ایسے حکمران جو تھر میں عوام کو صاف پانی دیں۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ 2013ءکےانتخابات کی تفتیش جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرائیں گے، تفتیش میں جس پرالزام ثابت ہوا اس کو سزا دلوائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.