سندھ کابینہ کا وزیراعلی سندھ کیلئے ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ

جمعہ 12 دسمبر 2014 21:44

سندھ کابینہ کا وزیراعلی سندھ کیلئے ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2014ء) سندھ کابینہ نے جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں وزیرِاعلی سندھ کے لئے ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ، ہیلی کاپٹر کی خریداری میں 1ارب 70کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سندھ کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیرِ اعلی سندھ کے استعمال کے لئے نیا ہیلی کاپٹر خریداجائے گاجس میں بارہ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

اس نئے ہیلی کاپٹر کی خریداری میں 15.95 ملین ڈالر خرچ ہوں گے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت کے پاس پہلے ہی ایک طیارہ اور دو ہیلی کاپٹر موجود ہیں جنہیں وزیرِ اعلی قائم علی شاہ گاہے بگاہے استعمال کرتے رہتے ہیں۔دوسری جانب تھر میں چھ ہزار نئے گھروں کی تعمیر کے لئے سروے کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :