محکمہ داخلہ سندھ کی کراچی، حیدرآباد، خیرپور اور لاڑکانہ میں موبائل فون بند رکھنے کی سفارش

جمعہ 12 دسمبر 2014 23:11

محکمہ داخلہ سندھ کی کراچی، حیدرآباد، خیرپور اور لاڑکانہ میں موبائل ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2014ء) محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے آج (ہفتہ) چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر کراچی، حیدرآباد، خیرپور اور لاڑکانہ میں موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کی ہے۔

(جاری ہے)

سیکریٹری محکمہ داخلہ حکومت سندھ ڈاکٹر نیاز علی عباسی کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چاروں شہروں میں جلوس کے اطراف موبائل فون بند رکھے جائیں کیونکہ اطلاعات ہیں کہ دہشت گرد ان شہروں میں چہلم کے جلوسوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :