عامر خان آج امریکی باکسر ڈیون الیگزینڈ ز کا مقابلہ کریں گے

ہفتہ 13 دسمبر 2014 14:07

عامر خان آج امریکی باکسر ڈیون الیگزینڈ ز کا مقابلہ کریں گے

لاس ویگاس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -13 دسمبر 2014ء ) پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان آج انتہائی اہم فائٹ میں امریکی باکسر ڈیون الیگزینڈر کا مقابلہ کریں گے۔ مقابلے سے قبل امریکی شہر لاس ویگاس میں دونوں باکسروں کا وزن کیا گیا ۔

(جاری ہے)

عامر خان کا وزن 147پاؤنڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ان کے امریکی حریف کا وزن بھی اتنا ہی ہے ۔ عامر خان نے اب تک 32میں سے 29فائٹس جیتی ہیں جب کہ انہیں 3مقابلوں میں شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے ۔ انہوں نے اپنے مخالف کو 19بار ناک آؤٹ بھی کر رکھا ہے ۔ ان کے حریف الیگزینڈر 28میں سے 26فائٹس جیت چکے ہیں ۔ عامر خان اگر یہ مقابلہ جیتنے میں کامیا ب ہوگئے تو وہ فلو ئڈمے ویدر سے مقابلہ کرنے کے اہل ہوجائیں گے ۔