پاکستان میں 5سال بعد انٹر نیشنل کرکٹ بحال،اے ٹیم اور کینیا کے مابین میچ جاری

ہفتہ 13 دسمبر 2014 14:22

پاکستان میں 5سال بعد انٹر نیشنل کرکٹ بحال،اے ٹیم اور کینیا کے مابین ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -13 دسمبر 2014ء ) 3مارچ 2009ء کو سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ پر بند ہونے والے دروازے پاکستان اے اور کینیا کی ٹیموں کے مابین جاری میچ کے بعدکھل گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان اے کے کپتان فواد عالم نے ٹاس جیت کر کینیا کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو مہمان ٹیم کے بلے باز پاکستان باؤلروں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 167رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی ۔

کینیا کی جانب سے گردیپ سنگھ نے 55اور نیلسن اوڈھیامبو نے 44رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے محمد طلحہ اور رضا حسن نے 4،4اور شاہ زیب احمد نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ یاد رہے کہ مارچ 2009ء میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد کسی بھی انٹر نیشنل کرکٹ ٹیم کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے اور اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :