طاہر القادری کے دل کے 2 والو بند: میڈیکل رپورٹ

ہفتہ 13 دسمبر 2014 17:27

طاہر القادری کے دل کے 2 والو بند: میڈیکل رپورٹ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13دسمبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری کی انجیوگرافی کی رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق ان کے دل کے 2 والو جزوی طور پر بند ہیں۔ دو دن قبل امریکا کے ایک نجی ہسپتال مں ڈاکٹر طاہر القادری کی انجیو گرافی کی گئی، جس کی رپورٹ کو مخفی رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کے دل کے 2 والو جزوی طور پر بند ہیں اور ڈاکٹرز کا پینل اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ ان کا آپریشن کیا جائے گا یا دیگر ادویات کے ذریعے علاج کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے سربراہ عوامی تحریک کو مکمل طور پر آرام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کا تناؤ ان کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹروں نے طاہر القادری کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے بھی منع کردیا ہے، جس کے باعث 17 دسمبر کو عوامی تحریک کے ملک گیر احتجاج میں ڈاکٹر طاہر القادری کا خطاب بھی غیر یقینی ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :