حکومت،تحریک انصاف کے درمیان بات چیت کا دوسرا دور اتوار کو ہوگا،

بات چیت تعمیری اور فیصلہ کن ہوگی،آغاز وہیں سے ہوگا جس نکتے پرمذاکرات معطل ہوئے تھے،اسدعمر

ہفتہ 13 دسمبر 2014 21:13

حکومت،تحریک انصاف کے درمیان بات چیت کا دوسرا دور اتوار کو ہوگا،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان سیاسی بحران حل کرنے کیلئے بات چیت کا دوسرا دور کل ہوگا۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ہفتہ کے روز ایک انٹرویو میں بتائی ۔انہوں نے کہاکہ فریقین نے بات چیت کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر احسن اقبال اوراٹارنی جنرل آف پاکستان حکومت کی طرف سے جبکہ وہ خود اور ایک سینئر قانون دان پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے بات چیت میں شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ اٹارنی جنرل جو ملک سے باہر ہیں سکائپ کے ذریعے بات چیت میں حصہ لیں گے۔ اسد عمر نے کہاکہ بات چیت کا آغاز وہیں سے ہوگا جس نکتے پریہ ستمبر میں معطل ہوئے تھے۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ بات چیت تعمیری اور فیصلہ کن ہوگی۔ ایک سوال پر اسد عمر نے کہاکہ بات چیت کیلئے کوئی وقت مقرر نہیں کیاگیا مگر دونوں جماعتیں اس پر متفق ہیں کہ سیاسی بحران کا جلد حل نکالا جائے۔

متعلقہ عنوان :