فیصل آباد،مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے کی پاداش میں 50گاڑیوں کے چالان

ہفتہ 13 دسمبر 2014 21:35

فیصل آباد،مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے کی پاداش میں 50گاڑیوں کے چالان

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ نے پبلک ٹرانسپورٹس میں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے کی پاداش میں 50گاڑیوں کے چالان،10کے روٹ پرمٹ وفٹنس سرٹیفکیٹ معطل،20کو مختلف تھانوں میں بند اورمالکان کو مجموعی طور پر 50ہزار800روپے جرمانہ کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری آر ٹی اے طارق محمود چوہدری نے ٹیموں کے ہمراہ پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں پر 200سے زائدگاڑیوں میں مسافروں سے کرایوں کی وصولی کو چیک کیا اور اوورچارجنگ پرٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ مسافر گاڑیوں میں زائد کرایہ وصول کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی لہذا وہ اس فعل سے باز رہیں بصورت دیگر وہ کارروائی سے نہیں بچ سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :