سوات، انصاف کی دعوے دار نا انصافی پر اُتر آئی ،

یونیورسٹی آلہ آبادکیمپس کے سینکڑوں متاثرین سڑکو ں پر نکل آئے ، احتجاجی مظاہر ہ

ہفتہ 13 دسمبر 2014 23:05

سوات، انصاف کی دعوے دار نا انصافی پر اُتر آئی ،

سوات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) انصاف کی دعوے دار نا انصافی پر اُتر آئی ؟سوات یونیورسٹی آلہ آبادکیمپس عاراضی کے سینکڑوں متاثرین سڑکو ں پر نکل آئے ، دکوڑک سے آلہ آباد تک کئی کلومیٹرپیدل مارچ ،آلہ آباد میں زبردست احتجاجی مظاہر ہ ،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاور بینرزاُٹھا رکھے تھے ،جس پر صوبائی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے ،ہمیں اپنا حق دو کے نعروں سے علا قہ گونج اُٹھا ،ہماری عاراضی کو مارکیٹ ریٹ پر معاوضہ دیا جائے ،ہماری زمین کا مارکیٹ ریٹ ایک فٹ سینکڑوں روپے ہیں جبکہ صوبائی حکومت صرف 70روپے فٹ دے رہے ہیں ،پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعظم سواتی اپنا کیا گیا وعدہ پورا کریں ،سوات کے ممبران صوبائی اور قومی اسمبلی ہماری ساتھ ذیادتی کا نوٹس لیں ،متاثرین کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق سوات یونیورسٹی آلہ آباد کیمپس عاراضی کے سینکڑوں متاثرین سڑکوں پر نکل آئے ہیں متاثرین کا دکوڑک سے آلہ آباد یو نیورسٹی کیمپس تک کئی کلومیٹر پیدل مارچ کیا گیا ہے متاثری کا سوات یونیورسٹی آلہ باد کیمپس کے گیٹ پر زبردست احتجاجی مظاہر کیا ہے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈاور بینر ز اُٹھا رکھے تھے جس پر صوبائی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین کا باربار یہ نعرہ بلند کرتے رہے کہ ہمیں اپنا حق دو جس سے پورا علاقہ گونج اُٹھا ہے متاثرین سوات یونیورسٹی آلہ آباد چارباغ کیمپس کے سامنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعظم سواتی اپنا کیا گیا وعدہ پورا کریں اعظم سواتی نے متاثرین سوات یونیور سٹی آلہ آباد کیمپس سے وعدہ کیا تھا کے آپ کو آپ کی عاراضی کا مارکیٹ ریٹ پر معاوضہ دیا جایگا جس پر آب حکومت زبردستی ہماری زمین قبضہ کیا جا رہا ہیں اور ہمیں مارکیٹ ریٹ پر معاوضہ نہیں دیا جارہا ہیں ہماری زمین کی مارکیٹ ریٹ ایک فٹ کی سینکڑوں روپے ہیں لیکن صوبائی حکومت صرف 70روپے ایک فٹ دے رہے ہیں جو ہمارے ساتھ انتہائی ظلم ہیں تبدیلی اور انصاف کے دعوئے دار ہمارے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں ہم غریب لوگ ہیں اور یہی ہماری بچوں کے مستقبل کیلئے کچھ زمین ہے جو ہم سے زبردستی چھینا جا رہا ہیں ممبر قومی اسمبلی این اے 30سلیم الرحمن نے ہم سے ووٹ لیکر غائب ہو گیا ہے سلیم الرحمان ہمارے ساتھ ہونے والے زیادتی میں ہمارا ساتھ دیں مزکورہ ایم این اے نے تو دوبارہ اپنے علاقہ کا رخ تک نہیں کیا ہے اور اپنے حلقے کے عوام کو تنہا چھوڑ گیا ہیں پی کے 86 کے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی خان بھی اس ظلم میں ہمارا ساتھ نہیں دے رہے ہیں اور وہ اس اہم مسلے پر بات کر نے کو بھی تیار نہیں ہے ہم پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان ،چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور سوات کے تمام ممبران صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی سے مطالبہ کرتے ہے کہ ہمارے ساتھ ہونے والے ظلم کا نوٹس لیں اور ہماری عاراضی کا مارکیٹ ریٹ پر معاوضہ دیا جائے بصورت دیگر ہم دوبارہ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :