بہاولنگر‘ دوسری شادی کیوں کروائی ؟بیوی نے شوہر کو قتل کر دیا

اتوار 14 دسمبر 2014 13:37

بہاولنگر‘ دوسری شادی کیوں کروائی ؟بیوی نے شوہر کو قتل کر دیا

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 14دسمبر 2014ء) دوسری شادی کیوں کروائی ؟بیوی نے شوہر کو قتل کر دیا ۔قدیم قصبہ مروٹ کے چک 319ایچ آر جنگلات کالونی کے نوجوان کو دوسری شادی کرنے کی رنجش پر پہلی بیوی نے قتل کروادیا پولیس کی ابتدائی رپوٹ کے مطا بق قریبی گاؤں 319ایچ آر کے محمد علی بھٹی نے بتایا کہ میرے بیٹے زوالفقار کی دوشادیاں تھیں جس کی وجہ سے پہلی بیوی کے ساتھ اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا اور ساتھ مطالبہ کرتی تھی کی دوسری بیوی کو طلاق دواور ساری جائیداد میرے نام کروادو اس بناء پر گزشتہ روز زوالفقار کواس کی بیوی پروین بھلاپھسیلا کر چولستانی ویران علاقہ337ایچ آر کی طرف لے گئی جہاں پر ظفر وغیرہ نے پسٹل کا فائر کر کے موت کے گھاٹ اتار دیاپولیس تھانہ مروٹ نے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :