پاکستان کے دولخت ہونے کے ذمہ داروں کا تعین نہ ہونا بھی کسی سانحے سے کم نہیں، رپورٹ

اتوار 14 دسمبر 2014 14:11

پاکستان کے دولخت ہونے کے ذمہ داروں کا تعین نہ ہونا بھی کسی سانحے سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 14دسمبر 2014ء) سقوط ڈھاکہ‘ سبق آموز المیہ‘ پاکستان کے دولخت ہونے کے ذمہ داروں کا تعین نہ ہونا بھی کسی سانحے سے کم نہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سانحے کے بعد ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ذمہ داروں کو سخت سزا دی جاتی لیکن اشرافیہ سے تعلق رکھنے والے تمام کرداروں نے ایسا کوئی سراغ نہ چھوڑا کہ جو انہیں مجرم ٹھہراتا۔

(جاری ہے)

سیاسی تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ حقائق کو پوشیدہ رکھنے کی تمامتر کوششوں کے باوجود بہت سے چہرے وقت گزرنے کیساتھ ساتھ بے نقاب ہوتے چلے گئے۔ سیاسی قیادت کی کج فہمی اور فوجی ذمہ داروں کی کمزور منصوبہ بندی نے بھارتی ایجنسیوں کو مشرقی پاکستان میں مضبوط ہونے کے مواقع فراہم کئے۔ مغربی پاکستان کی فیصلہ ساز قوتوں کی مشرقی حصے سے لاتعلقی بڑی سانحے کی بنیاد بنی۔ عوامی محرومیاں اور بھارتی سازشیں بھی سقوط ڈھاکہ کا سبب بنیں۔

متعلقہ عنوان :