اشفاق احمد نے مجھے میرے وجود سے متعارف کرایا،بانو قدسیہ۔۔۔

حرام نہ کھاؤ ورنہ تمہاری آنے والی نسلیں پاگل اور دیوانی ہوجائیں گی،انٹرویو

اتوار 14 دسمبر 2014 14:14

اشفاق احمد نے مجھے میرے وجود سے متعارف کرایا،بانو قدسیہ۔۔۔

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 14دسمبر 2014ء) ممتاز ادیبہ اور اشفاق احمد کی اہلیہ بانو قدسیہ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ تصوف میں سکون ہے اور کچھ لوگوں کیلئے فرار بھی‘ اسلام عشق نہیں محبت کا راستہ دیتا ہے۔

(جاری ہے)

جب اللہ نے ایک بار کہہ دیا کہ حرام نہ کھائیں تو نہ کھائیں ورنہ سزا بھگتنی پڑے گی اگر اسے سزا نہ سمجھیں اور امتحان سمجھیں‘ عشق میں تواتر نہیں اس میں شدت ہے۔ ہم عام لوگ اس کے قاعدے قانون نہیں نبھاسکتے۔ اشفاق احمد نے مجھے میرے وجود سے متعارف کرایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانو قدسیہ کہتی ہیں کہ رزق حرام نہ کھاؤ ورنہ تمہاری اولاد اور تمہاری آنے والی نسلیں پاگل اور دیوانی ہوجائیں گی۔