ہاکی چیمپئنز ٹرافی : جرمنی نے پاکستان کو فائنل میں شکست دیدی

اتوار 14 دسمبر 2014 20:37

ہاکی چیمپئنز ٹرافی : جرمنی نے پاکستان کو فائنل میں شکست دیدی

بھونیشور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14دسمبر۔2014ء) جرمنی نے پاکستانی ہاکی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں دو کے مقابلے میں صفر گول سے شکست دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں کھیلے جانے والے میچ میں پہلا گول جرمنی کے کھلاڑی ویزلے نے پہلے کوارٹر میں کیا جبکہ دوسرا گول چوتھے کوارٹر کے آخری منٹس میں ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم نے دوسرے، تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں گول کرنے کی جان توڑ کوششیں کیں تاہم جرمن کھلاڑیوں کے سامنے ان کی ایک نہ چلی۔ پاکستانی ٹیم نے 16 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ اس سے قبل جرمنی اور پاکستان کا فائنل میں ہی چار بار سامنا ہوا تھا اور دونوں ٹیمیں ہی دو، دو بار کامیاب ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :