وفاقی حکومت کے پی کے کی چانچ سو بلین کے قرض دار ہے ، وزیر اطلاعات خیبر پختوانخواہ ،کے پی کے حکومت مارچ میں بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے تیار ہے، مشتاق احمد غنی

اتوار 14 دسمبر 2014 20:58

وفاقی حکومت کے پی کے کی چانچ سو بلین کے قرض دار ہے ، وزیر اطلاعات خیبر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14دسمبر۔2014ء) خیبر پختوانخواہ کے وزیر اطلاعات مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے پی کے کی پانچ سو بلین کی قرض دار ہے ،ہمارا بنیادی مقصد طبقاتی تقسیم کا خاتمہ ہے ،کے پی کے حکومت مارچ میں بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے تیار ہے ،بہت جلد پشاور میں پاکستان کا سب سے بڑا چڑیا گھر بنارہے ہیں،کے پی کے میں تمام ادارے آزادی سے کام کررہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں سیکرٹر ی اطلاعات اسرار احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،مشتاق احمد غنی کا مزید کہنا تھا کہ دیگر ملکی سیاسی جماعتیں کہی رہی ہیں کہ ہما ری تمام طر توجہ کینٹیر پر ہے مگر یہ سب غلط ہے ہم نے کے پی کے میں ایسے نظام کی بنیاد رکھی ہے جہاں تمام ادارے آزادی سے کام کررہے ہیں،ہم نے پچاس کے قریب ایسے قوانین پاس کیے ہیں جن سے کرپشن کا خاتمہ ہوا ہے ،انہوں نے کہا 18ترمیم کے بعد تمام صوبوں کو بجلی کے بڑے منصوبے بنانے کی اجازت ملک گئی ہے مگر وفاق اس سلسلے میں ہماری کوئی مدد نہیں کررہا ہے وفاق ہماری پانچ سو ملین کی مقروض ہے غیر ملکی کمپنیاں یہاں ہمارے ساتھ مل کر بجلی کے کئی پروجیکٹ لگانے کیلئے تیار ہیں ،ہم نے کے پی کے میں طبقاتی نظام کا خاتمہ کردیا ہے کوئی بھی شخص رائٹ ٹو انفرمیشن ایکٹ کے تحت حکومت سے اہم معلومات لے سکتا ہے ،ہم کے پی کے میں بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں،ہم کے پی کے کو ایک مثالی صوبہ بنا کر رہے گے۔