اقوام متحدہ میں فلسطین کی حامی قرارداد کو مسترد کر دیں گے ، اسرائیل

اتوار 14 دسمبر 2014 23:40

اقوام متحدہ میں فلسطین کی حامی قرارداد کو مسترد کر دیں گے ، اسرائیل

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14دسمبر۔2014ء) اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان آج پیر کو اطالوی دارالحکومت روم میں ملاقات ہو گی۔ اِس ملاقات کے تناظر میں نیتن یاہو حکومت نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں ممکنہ فلسطینی ریاست کے حوالے سے جو بھی قرارداد پیش کی جائے گی وہ رد کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق روم میں ہونے والی ملاقات میں اقوام متحدہ میں مختلف قراردادوں میں شامل تجاویز پر خاص طور پر گفتگو کی جائے گی۔ نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد منگل کے روز جان کیری فلسطینی مذاکرات کارِ اعلیٰ صائب عریقات اور فلسطینی وزرا کے ایک وفد سے لندن پہنچ کر ملیں گے۔ اردن کی جانب سے سکیورٹی کونسل میں فلسطینی ریاست کے حوالے سے ایک قرار جمع کروائی گئی ہے اور اِس میں نومبر سن 2016 کے آخر تک مقبوضہ علاقوں کو خالی کرنے کو تجویز کیا گیا ہے۔