Live Updates

تحریک انصاف کے احتجاج میں ’روعمران رو‘ کے نعرے

پیر 15 دسمبر 2014 13:46

تحریک انصاف کے احتجاج میں ’روعمران رو‘ کے نعرے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر 2014ء) صوبائی دارلحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے احتجاج کیاجارہاہے لیکن اِسی دوران عمران خان کیخلاف بھی نعرے لگتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بیشتر افراد نے مال روڈ پر نعرہ بازی کی جبکہ بعض دیگر مقامات پر گاہے بگاہے پی ٹی آئی قیادت کیخلاف نعرہ بازی ہوتی رہی ۔ یہ نعرے سڑکوں کی بندش کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنیوالے شہریوں نے لگائے ۔ مال روڈ پر روکے گئے شہریوں نے احتجاج کیخلاف احتجاج کیا اور’روعمران رو، راستہ دو‘ کے نعرے لگائے جبکہ ٹائر پہلے ہی تحریک انصاف کے کارکنان کی طرف جلائے گئے تھے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات