حنا پر ویز بٹ آئندہ ماہ دلہن بنیں گی

پیر 15 دسمبر 2014 15:09

حنا پر ویز بٹ آئندہ ماہ دلہن بنیں گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر 2014ء) فیشن ڈیزائنر اور ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی شادی کی تیاریاں عراج پر پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حنا بٹ کی شادی آئندہ ماہ ہورہی ہے جس کے لئے ان دنوں حنا کے پورے گھر میں تیاریاں کی جارہی ہیں اور ان کی بہن بھی امریکہ سے لاہورپہنچ گئی ہیں جبکہ گھر میں شادی کی تقریبات میں ہونے والی رسموں کی تیاریوں کے ساتھ ڈانس کی ریہرسلز بھی کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

حنا بٹ نے بتایا کہ ان کی شادی دھوم دھام سے ہوگی۔ منگنی کی رسم سادگی سے کی گئی تھی لیکن شادی پورے دھوم دھام سے ہوگی۔ واضح رہے حنا پرویز بٹ کی منگنی معروف فیشن ڈیزائنر حاجرہ حیات کے بھائی ثمر حیات سے تین ماہ قبل ہوئی تھی جو دبئی میں ایک معروف ملٹی نیشنل کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں۔