Live Updates

پی ٹی آئی کا احتجاج :حکومت نے عمران خان کو سزا دینے کیلئے عدلیہ سے مدد مانگ لی

پیر 15 دسمبر 2014 15:16

پی ٹی آئی کا احتجاج :حکومت نے عمران خان کو سزا دینے کیلئے عدلیہ سے مدد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔15دسمبر 2014ء) پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج توہین عدالت قرار دے کر عدلیہ سے از خود نوٹس لینے اور پارٹی کے سربراہ کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ مطالبہ پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے پریس کانفرنس میں کیا ہے اور کہا ہے کہ تحریک انصاف نہ صرف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کر رہی ہے بلکہ عدالتی فیصلے کی توہین کی بھی مرتکب ہو رہی ہے۔ زعیم قادری نے کہا کہ عمران خان صاحب عدالتی فیصلے کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں ہم عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عمران کے خلاف سوموٹو نوٹس لے اور انہیں سخت ترین سزا دے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات