گھٹنے کی انجری 70فیصد تک ٹھیک ہوگئی ہے، جنید خان

جلد قومی ٹیم میں آنے کیلئے بے تاب ہوں ، ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے محنت کررہا ہوں سعید اجمل جلد قومی ٹیم کا حصہ ہونگے ،میری غیر موجودگی میں نوجوان فاسٹ باؤلرز نے میری غیر موجودگی میں بہترین پرفارمنس دی ، خصوصی گفتگو

پیر 15 دسمبر 2014 16:32

گھٹنے کی انجری 70فیصد تک ٹھیک ہوگئی ہے، جنید خان

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔15دسمبر 2014ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر جنید خان نے کہا ہے کہ گھٹنے کی انجری 70فیصد تک ٹھیک ہوگئی ہے ، جلد قومی ٹیم میں آنے کے لئے بے تاب ہوں ، ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے مسلسل محنت کررہا ہوں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔15دسمبر 2014ء سے ب ات چیت کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

جنید خان نے کہا کہ گھنٹے کی انجری 70فیصد تک ٹھیک ہوگئی ہے ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق مکمل خیال رکھا رہا ہوں لیکن ورلڈ کپ قریب ہونے کی وجہ سے وہ مسلسل محنت سے ہلکی پھلکی پریکٹس بھی کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں جلد واپس آنے اور ایکشن دکھانے کے لئے بے تاب ہوں امید کرتا ہوں جلد قومی ٹیم میں واپس آجاؤں گا سعید اجمل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ وہ جلد قومی ٹیم کا حصہ ہونگے میری غیر موجودگی میں نوجوان فاسٹ باؤلروں نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف بہترین کھیل پیش کرکے میرا اعتماد مزید مستحکم کردیا ہے اور ٹیسٹ کیپ کا ملنا خواب حقیقت میں بدل دیا ہے جنید نے کہا کہ امید کرتے ہیں قومی ٹیم ورلڈ کپ کیلئے بہترین ٹیم ثابت ہوگی