حج اور حرمین شریفین کی تاریخ بارے سب سے بڑے انسائیکلو پیڈیا کی ویب سائٹ تیار

پیر 15 دسمبر 2014 17:14

حج اور حرمین شریفین کی تاریخ بارے سب سے بڑے انسائیکلو پیڈیا کی ویب سائٹ ..

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔15دسمبر 2014ء) کنگ عبد العزیز ریسرچ فاؤنڈیشن نے حج اور حرمین شریفین کے موضوع پر سب سے بڑے انسائیکلو پیڈیا کی ویب سائٹ تیار کر لی ۔

(جاری ہے)

یہ حج اور حرمین شریفین بارے پرانی دستاویزات اور تاریخی حوالے اکھٹے کرنے کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جس میں قبل از اسلام کے زمانے سے لے کر اب تک ہر زمانے کی تاریخی ‘ثقافتی اور دینی معلومات شامل ہیں ۔ اس انسائیکلو پیڈیا میں تمام تاریخی اور ثقافتی پہلوؤں کے بارے میں معلومات دستیاب ہیں ۔ اس منصوبے پر کام کا آغاز 2009ء میں ہوا تھا ۔ 432مردو خواتین پر مشتمل 115ٹیموں نے اس پر کام کیا جو تاریخ اور جغرافیہ پر عبور رکھتے ہیں ۔ ان افراد کا تعلق مسلم اور عرب ممالک سے ہے ۔

متعلقہ عنوان :