عدالت کا ڈاکٹر طاہر القادری کو اشتہاری قراردے کران کی فوری گرفتاری کا حکم

پیر 15 دسمبر 2014 19:00

عدالت کا ڈاکٹر طاہر القادری کو اشتہاری قراردے کران کی فوری گرفتاری ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر۔2014ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو اشتہاری قرار دے کر ان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عبدالقیوم نے موٹروے پر پولیس اور عوامی تحریک کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں درج مقدمے کی سماعت کی، اس موقع پرعدالت نے عدم پیشی پر ڈاکٹر طاہرالقادری کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے اپنے فیصلے میں پولیس کو ہدایت کی کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ملک میں جہاں کہیں بھی ملیں انہیں فوری طور پر گرفتار کرلیا جائے۔واضح رہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں 13 اگست کو لاہور سے اسلام آباد جانے والے انقلاب مارچ میں شامل لوگوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر مبینہ تشدد سے ایک اہلکار دم توڑ گیا تھا جس پر آر پی او راولپنڈی کے حکم پرڈاکٹرطاہرالقادری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جب کہ 13 نومبر کومقدمے کی سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے ڈاکٹرطاہرالقادری کو اشتہار قراردے کر انہیں گرفتارکرکے 13 دسمبر تک عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :