Live Updates

الوداع الوداع ،نواز شریف الوداع ؛ لاہور عمران خان کا ہے: شاہ محمود

پیر 15 دسمبر 2014 19:16

الوداع الوداع ،نواز شریف الوداع ؛ لاہور عمران خان کا ہے: شاہ محمود

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج پر امن احتجاج کو کامیبا بنا کر اور پوارا شہر بند کر کے لاہور نے اپنا فیصلہ سنا دیاہے کہ لاہور کل بھی عمران خان کا تھااور آج بھی عمران خان کا ہی ہے، اگر کسی کو شک ہے تو ووٹوں کے ’ڈبے‘ کھولے۔

(جاری ہے)

چیئرنگ کراس پر تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی عوام کا مطالبہ ہے کہ ووٹوں کے ’ڈبے‘ کھولے جائیں مگر حکومت ڈر رہی ہے کیونکہ جس دن بیلٹ باکس کھل جائیں گے اس دن اس حکومت کی حقیقت بھی کھل جائے گی۔ انہوں نے اس موقع پر الوداع الوداع ،نواز شریف الوداع کے نعرے بھی لگوائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات