ٹنڈو محمد خان، پیپلز پارٹی کے رہنماء امیر بخش سٹھیو کے ملازم 40سالہ حاجی ولد حمیر سٹھیونے گلے میں پھانسی کا پھندا لگا کر ، خودکشی کر لی

پیر 15 دسمبر 2014 19:59

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر 2014ء) مقامی زمیندار اور پیپلز پارٹی کے رہنماء امیر بخش سٹھیو کے ملازم 40سالہ حاجی ولد حمیر سٹھیونے گلے میں پھانسی کا پھندا لگا کر ، خودکشی کر لی ، زمیندار امیر بخش سٹھیو نے صحافیوں کو بتایا کہ میرا ملازم غیر شادی شدہ اور منشیات کا آدی تھا ، صفائی کے بہانے چھت پر گیا اور کئی گھنٹوں واپس نہ آنے پر جب دیگر ملازمین جاکر دیکھا تو اس کی لاش پھندے پر لٹکی ہوئی تھی ، لاش کو پولیس کے ذریعے سول اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :