سندھ حکومت کی جانب سے گنے کے ریٹ 182روپے مقررہونے کے باوجود شوگر ملوں کی من مانیوں کیخلاف ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پیر 15 دسمبر 2014 20:06

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر 2014ء) سندھ ترقی پسند پارٹی و آبادگار وں کا شوگر ملوں کی بندش ، سندھ حکومت کی جانب سے گنے کے ریٹ 182روپے مقررہونے کے باوجود شوگر ملوں کی من مانیوں کیخلاف ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ودھرنا، ٹریفک معطل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ ترقی پسندپارٹی و آبادگاروں نے شوگر ملوں کی بندش ، گنے کے مقرر کردہ حکومتی ریٹ پر عمل درآمد نہ کئے جانے کیخلاف مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر احمد نوناری ، آبادگار رہنماؤں شبیر میمن ، سلیم گدی پٹھان ، اعجاز نوناری ، اقبال ہاجانو ودیگر کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفیس کے سامنے حیدرآباد بدین روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی ، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت سندھ کی جانب سے گنے کا نرخ 182روپے مقرر کیا گیا ہے ، لیکن شوگر ملیں اس پر عمل نہیں کررہیں ، شوگر مل مالکان بلا جواز کٹوتیاں کرنے میں مصروف ہیں ، جبکہ حکمران جماعت کے بااثر افراد کے اشاروں پر ٹنڈومحمدخان شوگر مل اور سیری شوگر مل سمیت دیگر شوگر ملوں کے سیکٹر آفیس بند کرادئے گئے ہیں ، جس کے باعث ہزاروں لوگ بیروزگار ہوگئے ہیں اور آبادگار سخت پریشانی سے دو چارہیں ، ایک ساز ش کے تحت سندھ کے آبادگاروں اور شوگر مل ملازمین کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے جوکہ ناقابل قبول ہے ، مظاہرین نے اعلان کیا کہ اگر آبادگاروں کیساتھ زیادتیوں کا سلسلہ بند کیا جائے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آصف میمن کی یقینی دیہانی پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کردیا ۔

متعلقہ عنوان :