ڈی پی او کوٹ رادھا کشن نے مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے کے واقعہ پر رپورٹ تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی،

واقعہ کا چالان تیار کر لیا گیا ، انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دائر کیا جائیگا

پیر 15 دسمبر 2014 20:13

ڈی پی او کوٹ رادھا کشن نے مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے کے واقعہ پر رپورٹ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر 2014ء) ڈی پی او کوٹ رادھا کشن نے مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے کے واقعہ پر رپورٹ تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ ڈی پی او کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے کے واقعہ میں 138 افراد ملوث ہیں جن پر پرچہ درج کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

59 افراد کو گرفتار کر کے حوالات میں بھجوا دیا گیا باقی ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں مشترکہ تحقیقات ٹیم معاملہ کی مزید تحقیق کر رہی ہے اور 12 گواہوں کے بیان ریکارڈ ہو چکے ہیں اور امن و عامہ کی صورتحال کے پیش نظر مسیحی آبادی کلارک آباد میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

واقعہ کا چالان تیار کر لیا گیا ہے جو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دائر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :