آئی جی خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی کا رشوت کے واقعے کا سختی سے نوٹس، نوشہرہ پولیس کے دو کانسٹیبلان کو فوری ملازمت سے برخاست کردیا

پیر 15 دسمبر 2014 22:03

آئی جی خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی کا رشوت کے واقعے کا سختی سے نوٹس، ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر۔2014ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے اشیاء سمگل کرنے والے لوگوں سے رشوت لینے کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے نوشہرہ پولیس کے دو کانسٹیبلان کو فوری طور پر ملازمت سے برخاست کردیا ہے اور اُن کے خلاف پرچہ درج کرانے اور گرفتار کرنے کا حکم بھی جاری کردیاہے۔ واقعات کے مطابق گذشتہ روز سوشل میڈیا پر (فیس بک) پر ایک نجی ٹی وی چینل کی نوشہرہ کینٹ پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں کی گنڈا ماروں سے رشوت لینے کی ویڈیوکلپ منظر عام پر آئی۔

جسمیں دو کانسٹیبلان طالب جان اور نسیم اللہ کوگنڈا ماروں سے رشوت لیتے ہوئے دکھایا گیاہے۔ویڈیو کلپ میں ساتھ کھڑی پولیس کی موبائل بھی نظر آرہی ہے۔ جونہی اس ویڈیو کلپ کے بارے میں آئی جی پی کو معلوم ہوا تو انہوں نے اس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے دونوں کانسٹیبلان کو فوری طور پر ملازمت سے برخاست کرکے اُن کے خلاف پرچہ کرانے اور گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا۔

(جاری ہے)

دونوں کانسٹیبلان کے خلاف تھانہ کینٹ پولیس اسٹیشن میں پرچہ درج ہو کر متعلقہ عدالت سے جسمانی ریمانڈ بھی حامل کرلیا گیاہے۔ آئی جی پی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ کو اس سلسلے میں مزید انکوائری کرنے اوراپنی رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ آئی جی پی نے واضح کیا ہے کہ پویس فورس میں کرپٹ عناصر کی کوئی گنجائش موجود نہیں اور کرپشن میں ملوث عناصر کو چُن چُن کر فورس سے گندے انڈوں کی طرح باہر نکال کر پھینک دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :