Live Updates

تحریک انصاف کی احتجاج اور پورا ملک بند کرنے کی کال کیخلاف پاکستان وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

پیر 15 دسمبر 2014 22:21

تحریک انصاف کی احتجاج اور پورا ملک بند کرنے کی کال کیخلاف پاکستان وطن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر۔2014ء ) تحریک انصاف کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج اور پورا ملک بند کرنے کی کال کیخلاف پاکستان وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جس میں وفاقی حکومت ،وزارت داخلہ اور تحریک انصاف کوفریق بنایاگیاہے اوردرخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ احتجاج اور شہروں کو بند کرنے سے شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہوتے ہیں ، عدالت پی ٹی آئی کو احتجاج سے روکے۔

(جاری ہے)

درخواست میں مزیدموقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کے فیصل آباد اور کراچی احتجاج کے نتیجے میں شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے۔ مختلف شہروں میں احتجاج سے آرٹیکل دو، چار، نو اور اٹھارہ کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے 18 دسمبر کو پورا ملک بند کرنے کی کال دے رکھی ہے جس سے شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہونگے۔ عدالت احتجاجی جلسوں اور شہروں کو بند کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات