لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، حد نگاہ صفر، موٹروے بند

منگل 16 دسمبر 2014 11:07

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، حد نگاہ صفر، موٹروے ..

لاہور/ فیصل آباد/ شیخوپورہ/ ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16دسمبر 2014ء) لاہور ، فیصل آباد ،شیخوپورہ، ملتان اور بہاولپورسمیت پنجاب کے متعددعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے، حدنگاہ صفر ہو گئی ، موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں ، موٹروے ایم ون پشاور سے برہان شدید دھند چھائی ہے ۔

ایم ون پر حد نظر بیس میٹر رہ گئی ۔ موٹروے ایم ٹو پر اسلام آباد سے چکری انٹرچینج حد نظر 10 سے 30 میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ دھند کے باعث ایم ٹو پر بھیرہ سے شیخوپورہ تک حد نگاہ 10 میٹر تک رہ گیا ۔ راوی ٹول پلازہ سے کالاشاہ کاکو تک حد نظر صفر ہوگئی جس پر موٹر وے ایم ٹو کو بند کر دیا گیا ۔ موٹروے ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد کو بھی حد نگاہ صفر ہونے پر بند کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب میں دھند کی شدت میں اضافہ کے باعث ٹرینوں کے شیڈول شدید متاثر ہوا ہے ۔ کراچی سے لاہور جانے والی نائٹ کوچ چار گھنٹے ، کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس چار گھنٹے ، پاکستان ایکسپریس تین گھنٹے ، زکریا ایکسپریس دو گھنٹے جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ۔ ریلوے حکام کے مطابق ریلوے سٹیشن پر ٹرینوں کی تاخیر کا سبب دھند کے باعث حد نگاہ پچاس میٹر ہونا ہے ۔

شدید دھند کے باعث ملتان ائیرپورٹ کو بھی بند کر دیا گیا اور کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 386 منسوخ کر دی گئی۔ موٹروے حکام نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کریں ۔ فوگ لائٹس استعمال تمام احتیاطی تدابیر استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ آئندہ دو سے تین روز تک خیبرپختونخوا ، پنجاب کے میدانی علاقوں اور صوبہ سندھ کے بالائی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کی پیشگوئی کی ہے ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے تاہم زیادہ تر علاقوں میں بارش ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

متعلقہ عنوان :