تھرپارکر: غذائی قلت سے مزید چار بچے دم توڑ گئے، مجموعی تعداد 197 ہوگئی
منگل 16 دسمبر 2014 11:17
تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16دسمبر 2014ء) تھر پارکر میں غذائی قلت سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رکا، آج بھی چار بچے دم توڑ گئے ، چھہتر روز میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو ستانوے ہوگئی۔ تھر کے معصوم بچے غذائی قلت کی وجہ سے موت کو مسلسل خراج ادا کر رہے ہیں ۔ بلکتے ، سسکتے بچوں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ مٹھی اور ڈیپلو میں آج پھر چار ماؤں کی گود اجڑ گئی ۔ سادہ لوح مائیں کس کو حال دل سنائیں ۔ ہر روز ایک نیا ماتم اور سسکیاں سنائی دے رہی ہیں ۔ طبی سہولتوں کی عدم دستیابی سے بیماروں کی زندگی پر موت کے سائے منڈلا رہے ہیں ۔ متاثرین کو امدادی اشیا ، پانی ، خوراک اور دواؤں کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے دعوؤں کے باوجود تھرپارکر کے متاثرہ دیہات میں صحت کی ٹیمیں مقرر نہیں کی جا سکیں جس کے باعث مختلف امراض پھیل رہے ہیں ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.