ہریتک روشن کی جعلی فیس بک اکاونٹ کیخلاف پولیس کو شکایت

منگل 16 دسمبر 2014 12:19

ہریتک روشن کی جعلی فیس بک اکاونٹ کیخلاف پولیس کو شکایت

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2014ء) بھارتی اداکار ہریتک روشن نے جعلی فیس بک اکاونٹ کیخلاف پولیس میں شکایت درج کرا دی۔چار صفحات پر مشتمل ایف آئی آر میں ہریتک روشن نے ممبئی پولیس کے سائبرسیل سے مطالبہ کیا ہے کہ نا صرف جعلی اکاونٹ کو بند کیا جائے بلکہ اکاونٹ بنانے والے شخص کی کھوج لگا کر اسے قانون کے کٹھرے میں لایا جائے ۔

(جاری ہے)

ممبئی پولیس کے مطابق ہریتک کی درخواست پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ جلد ملزم کو پکڑ لیا جائے گا ۔ ناقدین کا کہنا ہے ہریتک روشن نے پولیس کے پاس جا کر دیگر سٹارز کے لیے اچھی مثال قائم کی ہے۔

متعلقہ عنوان :