سابق فرانسیسی فٹ بالر تھیری ہنری کا پروفیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

منگل 16 دسمبر 2014 12:49

سابق فرانسیسی فٹ بالر تھیری ہنری کا پروفیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -16 دسمبر 2014ء )سابق فرانسیسی فٹ بالر تھیری ہنری نے پروفیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں 37سالہ ہنری کا کہنا تھا کہ وہ اپنے 20سالہ فٹ بال کیریئر میں میدان کے اندر اورباہر گزارے گئے ہر لمحے سے بے حد لطف اندوز ہوئے ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اے ایس موناکو، آرسنل ، بارسلونا ،یوونٹس اور نیو یارک ریڈ بل کی جانب سے ملنے والی محبتوں پر ان کے شکر گزار ہیں ۔ ہنری کے مطابق انہوں نے ایک برطانوی ٹی وی چینل میں بطور مبصر شمولیت اختیار کر لی ہے اور اب ان کے مداح انہیں میدان سے باہر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے دیکھیں گے ۔ تھیری ہنری نے اپنے 20سالہ کیریئر میں فرانس کی جانب سے 123میچز میں 51اور پانچ مختلف کلبوں کی جانب سے 581میچز میں 284مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا تھا ۔