Live Updates

تحریک انصاف نے پرسوں اسلام آباد کو بند کرنے کا پلان جاری کر دیا

منگل 16 دسمبر 2014 13:13

تحریک انصاف نے پرسوں اسلام آباد کو بند کرنے کا پلان جاری کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16دسمبر 2014ء) تحریک انصاف نے 18 دسمبر کو اسلام آباد کو بند کرنے کا پلان جاری کر دیاہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق 18 دسمبر کو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی اور اسلام آباد کو دس مقامات سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر ہائی وے، چراہ چوک، بارہ کہو، ترنول چوک، گولڑہ موڑ، فیض آباد، روات، کھنہ پل، آبپارہ چوک، مارگلہ روڈ کو بند کرکے دھرنے دئیے جائیں گے۔ کارکنوں کوصبح 8 بجے مقررہ مقامات پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سے ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کی جائے گی اور ضلعی قیادتوں کو سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہے کہ ایمبولینسوں اور مریضوں کا راستہ نہ روکا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات