Live Updates

طالب علم نے ایک سانس میں ہزار بار رو عمران رو کہہ کر ہزار روپے کی شرط جیت لی

منگل 16 دسمبر 2014 14:12

طالب علم نے ایک سانس میں ہزار بار رو عمران رو کہہ کر ہزار روپے کی شرط ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16دسمبر 2014ء) طالب علم نے ایک سانس میں ہزار بار رو عمران رو کہہ کر ایک ہزار روپے کی شرط جیت لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شمالی لاہور کے علاقہ گھوڑے شاہ میں سیاسی جماعت سے وابستہ طالب علموں اور نوجوانوں میں ایک ہی سانس میں زیادہ سے زیادہ بار ”رو عمران رو“ کہنے کی شرط لگی تھی جس پر ایف اے کے طالب علم اویس حنیف نے ایک ہی سانس میں 50 سے زائد بار رو عمران رو کہہ کر 200 روپے جیتے جس پر مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما نے اسے آفر کی کہ اگر وہ ایک ہزار بار رو عمران رو کہے گا تو اسے ایک ہزار روپے انعام ملیں گے۔

(جاری ہے)

طالب علم نے ایک ہزار بار رو عمران رو کہہ کر یہ شرط بھی جیت لی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :