سٹھارجا میں 3 سال قبل مسافر ویگن میں گیس سلنڈر پھٹنے سے جل کرجا ں بحق ہونے والے 17 افراد کے ورثا کومعاوضوں کی عدم ادائیگی کے خلاف بھوک ہڑتال

منگل 16 دسمبر 2014 14:37

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2014ء) سٹھارجا میں 3 سال قبل مسافر ویگن میں گیس سلنڈر پھٹنے سے جل کر ہلاک ہونے والے 17 افراد کے ورثا کو سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود معاوضوں کی ادائیگی نہ کرنے کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سگنومل‘ مصری مل‘ دھنو مل ودیگر نے کہا کہ انصاف نہ ملنے تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :