کوٹ ڈیجی سے ایک ہفتہ قبل اغواء کئے گئے 2 افراد تھانیدار کی قید سے ایک ایک لاکھ روپے ادائیگی کے بعد آزاد

منظور وسان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائر کا حکم دے دیا ہے

منگل 16 دسمبر 2014 14:39

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2014ء) کوٹ ڈیجی سے ایک ہفتہ قبل اغواء ظاہر کئے گئے 2 افراد تھانیدار کی قید سے ایک ایک لاکھ روپے ادائیگی کے بعد آزاد‘ ادائیگی نہ کرنے پر ڈکیتی مقدمے میں ملوث کرنے کی دھمکی دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل کوٹ ڈیجی تھانے کی حدود سے اغوا ظاہر کئے گئے 2 افراد گل نواز بھنبھرو اور رشید پاتو بازیاب ہوکر گھروں کو پہنچ گئے جہاں انہوں نے بتایا کہ انہیں کوٹ ڈیجی تھانے کے ایس ایچ او غلام سرور ڈیہو نے اغوا کرکے اپنے ٹارچر سیل میں قید کر کھا تھا۔

ایک ایک لاکھ روپے رشوت لے کر چھوڑا ہے‘ رقم ادا نہ کرنے پر ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث کرنے کی دھمکی دی تھی۔ دوسری جانب صوبائی وزیر منظور وسان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائر کا حکم دے دیا ہے۔