Live Updates

پشاور سکول پر دہشتگرانہ حملہ ‘ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ہونے والے مذاکرات ملتوی ‘ملک بند کر نے کا فیصلہ موخر

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون ‘ واقعہ شدید افسوس کا اظہار

منگل 16 دسمبر 2014 15:50

پشاور سکول پر دہشتگرانہ حملہ ‘ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ہونے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) سانحہ پشاور کے بعد حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ہونے والے مذاکرات ملتوی کرتے ہوئے 18دسمبر کو ملک بھر کو بند کر نے کا فیصلہ بھی موخر کر دیا گیا پشاور میں دہشتگردوں کے اسکول پر حملے اور 100 سے زائد شہادتوں کے بعد حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ملتوی کردیئے گئے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو فون کیا اور سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ پشاور میں ہونیوالی دہشتگردی کی پرزورمذمت کرتے ہیں اور اس سلسلے میں حکومتی ٹیم سے درخواست کی کہ مذاکرات کے سلسلے میں ہونیوالی ملاقات کو منسوخ کیاجائے۔ ایک سوال کے جواب میں اْنہوں نے بتایاکہ عمران خان سمیت دیگر مرکزی قیادت پشاور پہنچ چکی ہے خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ کابینہ اراکین سمیت موقع پر یاہسپتالوں میں موجود ہیں نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ کے بعد پی ٹی آئی نے اٹھارہ دسمبر کو ملک بھر کو بند کر نے کا فیصلہ بھی موخر کر دیا ۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے انتخابی دھاندلی کے خلاف جاری احتجاج پر مذاکرات کے لئے حکومت اور پی ٹی آئی وفود کومل بیٹھنا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات