دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا:نواز شریف

منگل 16 دسمبر 2014 16:54

دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا:نواز شریف

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16دسمبر 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ دہشت گردی ختم ہونے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔انہوں نے پشاور گونر ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہیں اور شہادتوں پر تین روزہ سوگ کا اعلان بھی کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ان بچوں کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے اوردہشت گردوں کیخلاف جنگ جاری ہے اور دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جار ی رہے گا ۔پاک فوج کو حکومت کی ضرب عضب میں مکمل حمایت حاصل ہے اور عوام کوبھی فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردی سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :