عزم بلند ہے، بچوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے: وزیر اعظم نواز شریف

منگل 16 دسمبر 2014 20:26

عزم بلند ہے، بچوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے: وزیر اعظم نواز ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16دسمبر۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج معصوم جانوں کے ضیاع کے بعد کوئی وجہ نہیں دہشت گردوں کے ساتھ نرمی روا رکھی جائے، حملے بعد بھی ہماری قوم کا عزم بلند ہے ، ہم دہشتگردوں کیلئے زمین کو تنگ کر دیں گے اور اپنے بچوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب جاری ہے اور دہشتگردوں کے مکروہ مقاصد کسی صورت مکمل نہیں ہونے دیں گے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ قوم میں تقسیم کی لکیر ختم مٹا دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے بہادر افسران اور جوانوں کی اگلی نسل کا خون بھی مادر وطن کیلئے بہہ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :