امریکہ، پینسلوانیا اور نیویارک میں فائرنگ،7افراد ہلاک، متعدد زخمی

منگل 16 دسمبر 2014 20:46

امریکہ، پینسلوانیا اور نیویارک میں فائرنگ،7افراد ہلاک، متعدد زخمی

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) امریکی ریاست پینسلوانیا میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جبکہ نیویارک میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ مسلح شخص نے ریاست پینسلوانیا کے شہر فلاڈیلیفیا میں منٹگمری اور سوڈرٹن کاوٴنٹیز میں فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں4 افراد موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جبکہ ایک شخص نے اسپتال پہنچ کر دم توڑادیا۔ امریکی ٹی وی کے مطابق فائرنگ کرنیوالا ریٹائرڈ امریکی فوجی ہے۔ اس سے قبل ریاست نیویارک کے شہر بروکلین میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور2 زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :