حملہ آور ایف سی کی وردیوں میں ملبوث تھے، 8 میں سے 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے: وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ

منگل 16 دسمبر 2014 21:10

حملہ آور ایف سی کی وردیوں میں ملبوث تھے، 8 میں سے 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے: ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16دسمبر۔2014ء) خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی تعداد آٹھ تھی جنہوں نے ایف سی کی وردیاں پہن رکھیں تھیں جس کی وجہ سے ان کی قبل ازوقت شناخت ممکن نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ آٹھ میں سے چھ دہشت گردوں پاکستان آرمی اور پولیس کی مشترکہ کاروائی میں ہلاک ہوئے، پانچ شدت پسندوں نے خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ ایک کو پاک آرمی کے نوجوان نے نشانہ بنایا جس کی لاش بھی نکال لی گئی ہے۔

دوسری جانب سانحہ پشاور میں جاں بحق افراد کی تعداد 136ہو گئی ہے جس میں 130 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 123 بچے شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتالوں میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق 106لاشیں سی ایم ایچ اور 30لیڈی ریڈنگ ہسپتال لائی گئی ہیں۔