سانحہ پشاور کے سوگ میں سینماگھر اور تھیٹرز بند رہے ‘ آج بھی کوئی شو نہیں ہوگا

منگل 16 دسمبر 2014 21:28

سانحہ پشاور کے سوگ میں سینماگھر اور تھیٹرز بند رہے ‘ آج بھی کوئی شو ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) سانحہ پشاور کے سوگ میں تمام سینماگھر اور تھیٹرز منگل کے روز بند رہے جو بدھ کو بھی بند رہیں گے ۔ سینما مینجمنٹ ایسوسی ایشن اوراسٹیج ڈرامہ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے متفقہ فیصلہ کے مطابق شہر بھر کے تمام سینما گھروں اور تھیٹر ز میں منگل کے روز کوئی شو پیش نہ کیا گیا جبکہ سینما گھر اور تھیٹر ز آج بدھ کو بھی بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

سینماء مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے لاریز لاشاری اور قیصر ثناء اللہ جبکہ ڈرامہ پروڈیوسرایسوسی ایشن کے چےئرمین حاجی اقبال بیگ نے پشاور سانحہ میں شہید ہونیوالے بچوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ سانحہ پشاور میں شہید ہونیوالوں بچوں نے پوری قوم کو رولادیا ہے اور پوری قوم اپنے شہید بچوں کے لواحقین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔ دعا کرتے ہے کہ خد ا شہید ہونیوالے بچوں کے والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :