پشاور، دل میں کرکٹر بننے کا خواب لئے پلاسٹک ڈیلر کابیٹا بھی دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق

منگل 16 دسمبر 2014 22:03

پشاور، دل میں کرکٹر بننے کا خواب لئے پلاسٹک ڈیلر کابیٹا بھی دہشت گردوں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) دل میں کرکٹر بننے کا خواب لئے پلاسٹک ڈیلر کا بیٹاسید عبد اللہ شاہ بھی آرمی پبلک سکول پر دہشت گردوں کے حملہ میں جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا دوسرا بھائی شدید زخمی ہوگیا سید عبد اللہ دسویں جماعت کا طالب علم تھا جبکہ اس کا دوسرا سید حسنین جو کہ حملہ میں زخمی ہوگیا ہے کا کہنا تھا کہ اس کا بھائی کرکٹ کے ساتھ بہت شوق تھا اور وہ ہمیشہ یہی کہتاتھا کہ وہ شاہد آفریدی کی طرح کرکٹر بن کر کھیل کی دنیاں میں اپنے ملک کا نام روشن کرے گا لیکن اس کا یہ خواب دہشت گردوں نے چکنا چور کردیا۔

متعلقہ عنوان :