وزیردفاع خواجہ محمد آصف کا فاٹامیں شرپسندوں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کااعلان،

’ضرب عضب‘ جاری رہے گا ، دہشتگردی کے ناسور کو جڑسے اکھاڑ پھینکیں گے، وزیر دفاع کا بیان

منگل 16 دسمبر 2014 22:56

وزیردفاع خواجہ محمد آصف کا فاٹامیں شرپسندوں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے فاٹامیں شرپسندوں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کااعلان کردیا۔ اپنے ایک بیان میں وزیردفاع خواجہ آصف نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ’ضرب عضب‘ جاری رہے گا ، دہشتگردی کے ناسور کو جڑسے اکھاڑ پھینکیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم اپنے بچوں اورملک کی حفاظت کے لئے آپریشن ضرب عضب پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم کاایک ہی پیغام ہے کہ ہم دشمنوں پرقابوپائیں گے۔ خواجہ آصف کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کیخلاف بلاخوف کارروائی جاری رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث عناصرکو کیفرکردارتک پہنچایاجائیگا۔