فلمی مبصرین کا بچوں کیلئے کم فلمیں بنانے پر افسوس کا اظہار

بدھ 17 دسمبر 2014 12:03

فلمی مبصرین کا بچوں کیلئے کم فلمیں بنانے پر افسوس کا اظہار

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) فلمی مبصرین نے بچوں کیلئے کم فلمیں بنانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق فلمی مبصرین کا کہنا ہے کہ پہلے دور میں سنجیدہ موضوعات پر فلمیں بننے کے ساتھ بچوں کے موضوعات پر فلمیں بنانے کا رواج تھا اور یہ فلمیں بھی زیادہ بنائی جاتی تھیں۔ ان فلموں میں یادگار ”جاجنترم مامنترم“، ”کاراماتی کوٹ“، ”چھوٹا چیتن“ اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

2004ء میں فلم ”ہم تم“ اور 2008ء میں فلم ”تھوڑا پیار تھوڑا میجک“ ریلیز ہوئیں جو بچوں کے موضوع پر بنائی گئیں۔ فلموں کا اچھا موضوع ہونے کے باوجود انہیں سراہا نہیں گیا اور نہ ہی انہیں پذیرائی نہیں حاصل ہوئی۔ اب یہ عالم ہے کہ بچوں کے موضوع کا رواج بالکل کم ہوگیا ہے جو انتہائی افسوسناک امر ہے۔ اب سنجیدہ اور ایکشن موضوعات پر زیادہ فلمیں بنائی جاتی ہیں۔مبصرین کے مطابق فلمسازوں کو بچوں کے موضوعات پر زیادہ فلمیں بنانی چاہئیں تاکہ یہ رواج ختم نہ ہو جائے اور برقرار رہے-

متعلقہ عنوان :