سونم کپور کی کامیڈی سے بھرپورفلم ”ڈولی کی ڈولی“23جنوری کو ریلیز ہو گی

بدھ 17 دسمبر 2014 12:14

سونم کپور کی کامیڈی سے بھرپورفلم ”ڈولی کی ڈولی“23جنوری کو ریلیز ہو ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء)سونم کپور کی کامیڈی سے بھری رومینٹک فلم ”ڈولی کی ڈولی“23جنوری کو ریلیز ہو گی۔ارباز خان کی پروڈکشن میں تیارفلم کے موشن پوسٹر میں سونم کپور شرارتوں سے بھری نظر آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تین ہیروز پلکت شرم ، راجکمار راوٴ اور ورن شرما باندھ کر سر پر سہرا آئے ہیں۔ڈولی کی ڈولی کون لے کر جائے گا اس کا پتا تئیس جنوری کو فلم کے لگنے پر لگے گا۔